اسلام آباد:لیگی رہنما حنیف عباسی کے کاغذاتِ نامزدگی کی دوبارہ چانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست حنیف عباسی کےحلقے میں 80 کروڑ روپے خرچ کرنے کے دعوے پردائر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ جس شخص کو 2013 کے انتخابات میں شکست ہوئی وہ کس حیثیت سے حلقے میں رقم خرچ کرسکتا ہے لہذا الیکشن کمیشن کاغذات کی ازسر نو جانچ پڑتال کرے۔
درخواست گزار نےالیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ جس ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 60 سے حنیف عباسی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے اُسےبھی برطرف کیا جائے کیونکہ اس کے لیے کاغذات کی تصدیق بہت ضروری ہوتی ہے۔