بشریٰ بی بی نے ناراض خواتین کارکنان کو رام کرلیا

 

لاہور : عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا پہلا سیاسی اقدام ، کئی دنوں سے احتجاج کرنیوالی پی ٹی آئی کی نارا ض خواتین کارکن کو رام کرلیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ نے پارٹی ٹکٹس کے معاملے پر ناراض اور کئی دنوں سے احتجاج کرنیوالی خواتین کارکن کو گھر بلا کر بیان سنایا ،جس پرخواتین ان سے بڑ ی متاثر ہوئیں اور کسی بھی ترغیب کے بغیر ناراضی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

خواتین بشریٰ بی بی کا بیان سن کر رو پڑیں اور کہا کہ اب پارٹی ان کو کوئی بھی عہدہ یا ٹکٹ نہ دے وہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلائیں گی اور بڑھ چڑھ کر تمام کاموں میں حصہ لیں گی۔