کراچی میں آج بوندا باندی ہونے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آج بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہےجبکہ درجہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کا جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔