نوازشریف نے میرےساتھ دشمنی کی، جواب حلقےکےعوام دیں گے۔نثار

راولپنڈی:مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثارالیکشن مہم میں مصروف ہیں ،اس سلسلے میں وہ اپنے حلقوں میں جلسےکررہےہیں۔
چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نےنوازشریف کےساتھ 34سال تک وفاداری نبھائی میں نےکبھی بھی اپنے بارے میں نہیں سوچاہمیشہ میاں نواز شریف کا ساتھ دیالیکن نواز شریف نےمیر ےساتھ دشمنی کی ۔ چوہدری نثار نے کہاکہ نواز شریف کی اس دشمنی کا جواب25 جولائی کو ہونے والےعام انتخابات میں میرےحلقے کےعوام دیں گے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آزاد الیکشن لڑرہیں اور انکا انتخابی نشان جیپ ہے۔