عمران خان کی جانب سے مقناطیس کہنے پر مولانافضل الرحمان کا ردعمل

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی تنقید پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ عمران خان مقناطیس کا مطلب ہی نہیں سمجھتے۔ مقناطیس کسی طرف جاتا نہیں بلکہ دوسری چیزوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کوتنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ عمران خان کی زبان میں شرافت ختم ہو چکی ہے اور یہ زبان ان کے بونے پن کی نشانی ہے۔