مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کامطلب ہے کام نہ کرسوں۔شہباز شریف

ساہیوال:سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےساہیوال والوں کومخاتب کرتے ہوئے کہاکہ ساہیوال والوں10 سال تک میں آپ کی خدمت کرتا رہا ہوں،پہلے جب میں آپ کے پاس آتا تھا تو کچھ دینے آتا تھا،آج میں سوالی بن کر آپ سے کچھ لینے آیا ہوں۔
ساہیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتےہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ پیپلز پارٹی کہتی ہےکہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، اس کا مطلب ہےمرسوں مرسوں کوئی کام نہ کرسوں۔
انہوں نے کہاکہ کراچی تباہ و برباد ہو چکاہے،شہر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور ہر طرف غلاظت پھیلی ہوئی ہے۔جبکہ آصف زرداری کےدور میں انکے خلاف20، 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کیا جاتا تھا،اب صرف چند گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔