عمران خان کی قسمت میں شیروانی نہیں،وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے،امیرمقام

پشاور :مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ ترقی کا دوسرا نام ہےاس لیے انتخابات میں دیگر پارٹیاں ن لیگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی ۔
انہوں نے کہاکہ جیتنے کے بعد حلقہ این اے 29 کو ماڈل حلقہ بناوں گا،اقتدار میں آکر تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی پر توجہ دیں گے۔
پشاورمیں انتخابی جلسے سے خطاب میںامیر مقام نے عمران خان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خان کی جعلی تبدیلی نےاہل پشاور کوعذاب میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ شیخ چلی وزیر اعظم ہاوس کے خواب دیکھ رہا ہے،لیکن میں عمران خان کو کہناچاہتاہوں کہ شیروانی آپ کی قسمت میں نہیں،آپ شادیاں کریں، ملک کے وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے۔