جھوٹ بولنےکاورلڈ کپ ہوتاتوعمران خان کوہی ملتا،حمزہ شہباز

لاہور:مسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف کے صاحبزادےحمزہ شہباز نےعمران خان کوجھوٹا قراردیتےہوئےکہاکہ اگرجھوٹ بولنےکاورلڈکپ ہوتاتوعمران خان کوہی ملتا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے350 ڈیمزکاوعدہ کیاایک نہیں نبھایا ،پشاوروالے عمران خان سے میٹروبس منصوبےکاپوچھتےہیں،عمران خان نے شہبازشریف پرالزام لگایاثبوت نہیں دیئے ہیں، اس لیے جھوٹ بولنے کا کپ عمران خان کو ہی ملتا۔
حمزہ شہباز نے کہاکہ ہم نے عوام سے جووعدے کیے پورے کیے ہیں،نواز شریف کل بھی دیانت دار تھے اورآج بھی دیانت دارہیں،انکے کیخلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے،
تحریک انصاف میں پیسے لےکرٹکٹیں دی گئیں،کارکن مسلم لیگ(ن)کے سرکاتاج ہیں،25جولائی کوشیردھاڑے گا۔