عمران خان نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ہی سنانے کا مطالبہ کردیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کل ہی سنانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دن کے لئے موخر کرنے کی استدعا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آسمان سے نہیں اترے کہ ان کے لئے الگ قانون ہو۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جھوٹ بولا گیا اور پھر وقت کا ضیاع کیا گیا۔ لہٰذا فیصلے میں تاخیر کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ساری قوم فیصلے کی منتظرہے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، جو 6 جولائی (کل جمعہ) کو سنایا جائے گا۔