رحیم یار خان، بس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

رحیم یار خان: قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقہ فتح پور پنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا، حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔