کے ٹو کی چوٹی پر مہم جوئی کے دوران کینیڈا کا کوہ پیما کھائی میں گر کر لاپتہ

دنیا کی دوسری اور سب سے خطرناک ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران کینیڈا کے کوہ پیما کھائی میں گر کر لاپتہ ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق لاپتہ کوہ پیما سرگئی7 رکنی کینڈین کوہ پیما ٹیم اور کے ٹو ایکسپیڈیشن 2018 ٹیم کے لیڈر تھے۔
لاپتہ کوہ پیما کے ساتھیوں کا کہناہے کہ سرگئی ڈیسورییولٹ کیمپ ٹو اور تھری کے درمیان تقریباً 24 ہزار فٹ بلندی پر واقع چمنی ہاؤس سے کھائی میں جاگرے اور اتنی بلندی سے گرنے کے بعد زندہ بچ جانے کی امید نہیں اور نعش کی تلاش بھی مشکل ہے، ہم اس وقت 11 نیپالیوں سمیت 16 غیرملکی کوہ پیما کیمپ ٹو پر پڑاؤ ڈالے ہوئے ہیں اور ہم نے 20 جولائی کے بعد سمٹ کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔