مجرم پکڑےنہیں گئے،حکومت نیب کی مددکیلئےتیارہے،نگراں وفاقی وزیراطلاعات

اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے کہاکہ نگران حکومت اپنا کام بخوبی کر رہے ہیں،ہمیں قانون کے مطابق چلناپڑےگااور ہم اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیب کی ٹیم سزایافتہ افراد کی گرفتاری کےلئے سرگرم ہے،مجرم ابھی تک پکڑے نہیں گئےجبکہ نگران حکومت نیب کی مدد کے لئے تیار ہے۔
پریس کا نفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھاکہ قانون سب کے لئے برابر ہے اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرناہے،مقدمے کی میرٹ کودیکھ کرکسی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاتاہے۔