کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہاکہ پی ایس پی کے مسلح کارکنان نےلیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر حملہ کیاہےجس سے ہمارے متعدد کارکن زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہم نے تھانے میں شکایت بھی درج کرائی لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا،
انہوں نے کہاکہ انتخابات میں ناکامی کے خوف سے اب پی ایس پی کے کارکنان نے ہماری انتخابی مہم کو ثبوتاژ کرنا شروع کردیا ہے۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نےدعویٰ کیا کہ سیکڑوں پی ایس پی کے کارکنان ہمارے رابطے میں ہیں اور وہ ایم کیو ایم میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔