سابق صدرآصف زرداری اورانکی بہن فریال تالپر کا گھیراتنگ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکا ئو نٹس کیس میں 20 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالنے کا حکم د یے دیاہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور ہوئے کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے جعلی بینک اکا ئو نٹس رکھنے والے 7 افراد سمیت 13 بینیفیشریزکو بھی 12 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس نے جعلی بینک اکائونٹس سے رقوم کی منتقلی پر نوٹس کی سماعت کی اس موقع پر عدالت نے جعلی اکائونٹس رکھنے والے 7 افراد سمیت اس سے فائدہ اٹھانے والے 13 افراد کو 12جولائی کو طلب کرلیاہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپر ، طارق سلمان ، ارم عقیل ، محمد اشرف، محمد اقبال آرائیں اور دیگر افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ مذکورہ افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو تمام افراد کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔