ٹیکسلا: سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ جیپ کا نشان لینے پر غلط افواہیں پھیلائی گئیں، میں کسی جیپ گروپ کا حصہ ہوں نہ کسی کو جانتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے جیپ کا نشان لینے کا خود فیصلہ کیاتھااور دیگر جیپ لینے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہےمکمل طور پر اپنے نشان پر فوکس ہوں۔
ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتےہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ میں نے نواز شریف سے کہا آپ مشکل میں ہیں اداروں سے لڑائی مول نہ لیںتوکہا گیا کہ آپ نے بے وفائی کی ہے، پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہےاس کے باوجود میں نے ساتھ نہیں چھوڑا میںپھر بھی ساتھ چلا، کنونشن سینٹر میں ووٹ دیا، اسمبلی میں اوروں کو بھی کہا کہ یہ مشکل میں ہیں انہیں ووٹ دیں، میں تو نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا۔
ناراض لیگی رہنما نے مزید کہاکہ نوازشریف اور عمران خان سمیت کسی کو کرپشن یا دیانتداری کا سرٹیفیکٹ نہیں دےسکتا۔
آصف زرداری سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے الیکشن متنازع ہوجائے، الیکشن سے پہلے گرفتاری نہیں ہونی چاہیے۔