اے این پی امیدوار زمرک اچکزئی فائرنگ سے زخمی

چمن: صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر انجینئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق سینیٹر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ عبداللہ کےعلاقے پیر علیزئی میں پیش آیا۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے سابق سینیٹر کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ واضح رہے کہ انجینئر زمرک اچکزئی پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔