اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ جو سہولت آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی ہے وہی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور قمر السلام کو دی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے اسی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سہولت عطا کی گئی ہے۔ قمرالسلام کے ساتھ ناانصافی چوہدری نثار کے حق میں ہوئی ہے۔