ایمنسٹی اسکیم میں کراچی کی خاتون کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے کا انکشاف

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کی رہائشی خاتون مریم علی نے دیا ۔

انہوں نے تین ارب تیس کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے165 ارب روپے کالا دھن سفید کیا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی مریم علی کے تمام اثاثے اور دولت بیرون ملک ہے جس کا حجم 165 ارب روپے ہے ۔

مریم نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اثاثوں اور دولت کو پاکستان لانے کے لیے اس پر دو فی صد کے حساب سے ٹیکس ادا کیا ہے ۔