عام انتخابات کا وہ امیدوار ،جس کا انتخابی نشان قبر ہے

 

لاہور : حالیہ عام انتخابات میں ایک ایسا امیدوار بھی سامنے آیا ہے جس کا انتخابی نشان ہی قبر ہے اور اس نے انتخابی مہم کیلئے بھی قبر سے متعلق شرعی باتوں کو پمفلٹ کی زینت بنایا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق یہ پمفلٹ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 31 کی گلیوں میں یہ پمفلٹ چسپاں بھی کئے گئے ہیں یہ شخص ایک اسکول میں استاد ہے جس نے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے انتخابی پمفلٹ پر اشتہار چھپوائے اور چسپاں کروا دیا۔

پمفلٹ پر انتخابی امیدوار کا نام عبدالعزیز عرف (لڈو) درج ہے جو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 31 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے اور اس کا انتخابی نشان قبر ہے۔پمفلٹ پر لکھا ہے کہ اے انسان تو سارا دن صبح سے شام تک کیا سمجھتا ہے، پتا ہے یا نہیں قبر انسان کو 70 بار پکارتی ہے۔ پمفلٹ پر مزید لکھا گیا ہے کہ ووٹ دو گے بھی آؤ گے۔ نہیں دو گے بھی آؤ گے۔آخر میں انتخابی امیدوار کا یہ خصوصی پیغام بھی دیا گیا ہے کہ میں اقتدار میں آنے کے بعد انشاءاللہ سب کو 4 ماہ کیلئے بھی بھجواؤں گا۔