چیف الیکشن کمشنر آج راولپنڈی کے پولنگ ا سٹیشنز کا دورہ کریں گے

 

راولپنڈی : چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر )سردار محمد رضا خان آج راولپنڈی کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر انتخابات 2018کے حوالے سے آج 25جولائی کو ہونے والی پولنگ کے دوران راولپنڈی کے مختلف حلقوں میں پولنگ سٹیشنز کا دورہ کریں گے ۔

 

اس دوران وہ حلقہ این اے 62،پی پی 16،پی پی 14میں ڈویژنل پبلک اسکو ل،ڈھوک کالا خان پونگ اسٹیشنزنمبر 53سے,63پیر مہر علی شاہ ،زرعی یونویرسٹی مری روڈ،پولنگ اسٹیشنز نمبر 193سے195،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ،سیونتھ روڈ،سیٹلائٹ کا بھی دورہ کریں گے اور انتخاباتی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔سٹی پولیس آفیسرعباس احسن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے دورہ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔