خواجہ سعد رفیق نےانتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں۔بابر اعوان

 

لاہور: تحریک انصاف نے انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد مقامی اخبار میں خواجہ سعد رفیق کی جانب سے اشتہار کی اشاعت کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے قومی اخبارات میں ایک صفحے کا اشتہار چھاپ کرانتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی ہیں ،الیکشن کمیشن خواجہ سعد رفیق کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرے ۔انہوں نے کہاکہ قانون کا احترام ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو گراں گزرتا ہے، قانون سے مکمل انحراف کرنے اور انتخابی عمل میں عدم توازن پیداکرنے کی کوششوں پر سعد رفیق سے باز پرس کی جائے۔