اسلام آباد :پاکستان میںتعینات برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی عوام کے لئے پولنگ ڈے کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے پاکستان کے کروڑوں ووٹرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا دن پاکستان کے لئے انتہائی اہم دن ہے ۔ تھامس ڈریو نے کہا کہ میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جو اپنے ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ووٹ دیں گے ۔