دھمکیاں ملنے کے بعدعمران خان کی رہائش گاہ پرسیکیورٹی بڑھادی گئی

چیئرمین تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر ناکے بھی لگا دیئے گئے

               
July 25, 2018 · اہم خبریں, قومی
ہنگامی صورتحال کے پیش نظربکتر بند گاڑی بھی بنی گالہ پہنچا دی گئی۔فائل فوٹو

ہنگامی صورتحال کے پیش نظربکتر بند گاڑی بھی بنی گالہ پہنچا دی گئی۔فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پرسیکیورٹی بڑھا دی ہے اوران کی رہائش گاہ کے باہرناکے بھی لگا دیئے گئے ہیں، ایس ایس پی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی سیکیورٹی انہیں ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے بڑھائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وی وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔