دہشت گردوں کے حملے میں 3سپاہیوں سمیت 4افراد شہید ہوئے،آئی ایس پی آر

پاک افغان سرحد کے نزدیک ملٹری پروٹیکشن پارٹی این  اے 271 کے پولنگ عملےکو اپنی حفاظت میں لے جارہی تھی

               
July 25, 2018 · اہم خبریں, قومی

راولپنڈی :گزشتہ رات پاک ایران سرحد کے نزدیک پولنگ کے اسٹاف کو لے کر جانے والی فوجی پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 سپاہیوں سمیت چار افراد شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات پاک ایران سرحد کے نزدیک دشتک کے علاقے میں پولنگ اسٹاف کو لے جانے والی فوجی پارٹی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 سپاہیوں سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری پروٹیکشن پارٹی این  اے 271 کے پولنگ عملےکو اپنی حفاظت میں لے جارہی تھی۔