کراچی: الیکشن کمیشن نے قیوم آباد کی کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز ملنے کا نوٹس لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی کے علاقے قیوم آباد کی کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز ملنے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کا کہنا ہےکہ اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔