اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا معائنہ کرنے والے پمز کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو دل کا دورہ پڑ گیا۔
پمز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا معائنہ کرنے والی پمز کی پانچ رکنی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کی گزشتہ رات اچانک طبعیت خراب ہوگئی جس پر انہیں کارڈیک سینٹر منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر اعجاز قدیر عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں دل کا دورہ پڑا ہے جس پر ان کا کارڈیک سینٹر میں علاج جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق ڈاکٹر اعجاز کو اس سے پہلے بھی دل کا دورہ پڑ چکا ہے اور انہیں دو اسٹنٹ بھی ڈال چکے ہیں۔