اسلام آباد: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب کے آفس سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہے ایک ماہ کے دوران آتش بازی کے کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔