فو جی پی ٹی آئی کی جیت کی خوشی میں فائرنگ کرتے رہے :عبد الغفور حیدری

 

اسلام آباد :جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی جیت کی خوشی میں پاک فوج اور ایف سی کے جوان خوشی سے فائر کرتے رہے ، پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہاہے ۔میں نے خود اس الیکشن کے دن آر او ،سیکریٹری الیکشن کمیشن ودیگر عہدیدارا ن سے رابطے کئے مگر وہ سب بے بس نظر آرہے تھے ۔انہوں نے کے کہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کا موقف بھی الیکشن کے حوالے سے واضح ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے ۔