آرمی چیف سے برازیل کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل کی ملاقات

راولپنڈی: پاف فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برازیلین چیف آف اسٹاف ایڈمرل نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں برازیلین چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برازیلین چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برازیل کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل ادمیر سوبرینو نے یادگار شہدا پر حاضری دی اورپھول بھی چڑھائے۔