راولپنڈی: خیابان سرسید میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
راولپنڈی کے پیر ودھائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے خیابان سرسید میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت امجد اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پولیس کو قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات میں مطلوب تھے۔ دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔