تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کی صورتحال اور صیہونی بستیوں پر فلسطینیوں کی آتش گیرپتنگوں کے حملوں کی وجہ سے اپنا دورہ کولمبیا ملتوی کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاھو کولمبیا کے نئے صدر ایوان دوک کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی غرض سے 6 اگست کو 3 روزہ دورے پر کولمبیا جانے والاتھا۔
صیہونی وزیر اعظم کے دفتر کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی سرحدوں کی صورتحال اور فلسطینوں کی جانب سے آگ لگانے والی پتنگیں اور غبارے چھوڑے جانے کے واقعات کے پیش نظر یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔