غزہ :اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر مشاورت کے لیے حماس کے تمام سیاسی رہنما غزہ میں جمع ہوگئے۔
جرمن میڈیا کے مطابق اس ممکنہ معاہدے میں مصر ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حماس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایسا پہلا موقع ہے کہ ان کے سیاسی ونگ کے تمام رہنما ایک ساتھ غزہ میں جمع ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حماس کو یہ گارنٹی فراہم کی گئی تھی کہ اس کے وفد کو اسرائیل نشانہ نہیں بنائے گا۔ معاہدے میں پیش رفت کی صورت میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد پر بھی عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔