کراچی:سمندر پر ڈوبنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد کراچی انتظامیہ نے ساحل سمند رپر نہانے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
میئر کراچی وسیم اختر نے دفعہ 144 کے تحت آج سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کی۔
میئر کراچی کا کہنا ہےکہ پابندی سمندر میں تیز اور اونچی لہریں اٹھنے کے باعث لگائی گئی ہے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔
وسیم اختر نے شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ ساحل پر جاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں اور خاندان کے ساتھ ساحل پر جانے والے افراد بچوں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔
میئر کراچی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے لائف گارڈز کو بھی ساحل سمندر پر چاق و چوبند رہنے کی ہدایت کی ہے۔