راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور روسی نائب وزیردفاع کے درمیان جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات میں روسی نائب وزیردفاع نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا جبکہ ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔