لاہورہائیکورٹ نےلیگی رہنماراناثنااللہ کی نااہلی کی درخواست مستردکردی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر نثار نے درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا تھاجوآئین کے آرٹیکل 62،63 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دے کر بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 106 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔