منی لانڈرنگ کیس میں سیاسی اثرورسوخ کےاستعمال کا انکشاف

 

کراچی :منی لانڈرنگ کیس میں سیاسی اثرورسوخ کااستعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،گواہان کوہراساں کرنے کے الزام میں ایس ایچ اوگلستان جوہراورہیڈمحررکو معطل کر دیا گیا ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق پیرکوسپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس اہلکاروںپرہراساں کر نے کاالزام لگایاگیاتھا،مبینہ طورپرپولیس اہلکاروں نے نورین سلطان پردباوڈالااورہراساں کیاتھا اورنوٹس ہونے سے قبل ہی پولیس اہلکارنورین سلطان کے گھرپہنچ گئے تھے،جس کی بنا پرہیڈمحرراوردیگراہلکاروں کو معطل کیاگیاہے جبکہ نجی بینک کی ملازمہ کوہراساں کرنے کے ا لزام میں ایس ایچ اوگلستان جوہرکومعطل کر دیا گیا ہے۔