بلوچستان میں بھی لڑکیوں کے 2اسکول نذرآتش

 

کوئٹہ :بلوچستان کے علاقے پشین کی تحصیل خانوزئی پشین میں نامعلوم ملزمان نے لڑکیوں کے 2 اسکولوں کو آگ لگا دی۔سیکریٹری تعلیم بلوچستان نے کہاہے کہ اسکولوں کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آگ لگانے کا واقعہ چھٹی کے بعد پیش آیا اور کسی جانی نقصان کی بھی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی نے اسکول میں آگ لگانے کے واقعے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے کلاس روم میں موجود دستاویزات میں آگ لگانے سے فرنیچر اور دیگر سامان متاثر ہوئے ہیں اس ضمن میں متعلقہ لیویز انکوائری کررہی ہے۔