کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صدر، شارع فیصل، گلستان جوہر، ایئر پورٹ، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، کورنگی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کراچی میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت سےمون سون کا کمزور سسٹم سندھ میں داخل ہوا ہے جو آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں برس سکتا ہے۔
سندھ کے ضلع بدین کے مختلف علاقوں میں رات گئے بادل برسنے سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہےجبکہ خیبرپختونخوا میں شمالی وزیرستان اور کرم میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہےاور کوہ سفید پر اولے بھی پڑے ہیں۔