سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے حلیم عادل کا نام پیش

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لئے حلیم عادل شیخ کا نام پیش کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہے جس میں سندھ سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ایم پیز بنی گالہ پہنچے گیں۔ عمران خان کی زیرصدارت نو منتخب اراکین کا اجلاس دو بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے سندھ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے اور صوبائی اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کا نام بطور اپوزیشن لیڈر فائنل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق عمران خان سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈر کے نام کا اعلان اجلاس میں کریں گے۔