کینبرا: دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبہے میں آسٹریلیا نے مزید 5 افراد کی شہریت منسوخ کر کے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
برطانوی اخبارکے مطابق شہریت منسوخی کا پروانہ پانے والوں میں3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، مذکورہ افراد نے داعش کا ساتھ دینے کے لیے شام اور عراق کا سفر بھی کیا تھا۔2015 میں آسٹریلوی قانون میں کی گئی تبدیلی کے بعد اب تک کل 6 افراد کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔