نمبر مکمل ہیں پی ٹی آئی جلد وزیراعلی پنجاب کااعلان کرےگی،پرویز الہٰی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بارپرامن اور شفاف انتخابات ہوئے، آرٹی ایس شریف برادران کی حکومت ہی نے لیا تھا، اگر سسٹم ناکام ہوا ہے تو اس کی ناکامی کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ کا کہناتھاکہ سابق وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اسد قیصر پہلے بھی خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکررہ چکے ہیں، امید ہے کہ وہ مرکز میں بھی اچھا کام کریں گے ۔
پنجاب میں تحریک انصاف کے نمبرز سے متعلق بات کرتےہوئے پرویز الہیٰ کہناتھاکہ تحریک انصاف کے پنجاب میں نمبرز پورے ہیں،امید ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان ایک دو روز میں کر دے گی۔جبکہ انہیں یہ بھی امید ہے کہ وہ سپیکرقومی اسمبلی بھی منتخب ہوجائیں گے۔