کابل :افغان سیکورٹی فورسز نے طالبان سے غزنی کاقبضہ چھڑالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزنی شہر کے نواحی علاقوں میں طالبان کے ساتھ اکا دکا جھڑپیں ابھی جاری ہیں تاہم مجموعی طور پر صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔
جمعے کی صبح طالبان نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر حملہ کر دیا تھا، جس کے بعد امریکی فوج نے بھی مقامی فورسز کو تعاون فراہم کیا۔ طالبان کے حملے کے بعد غزنی میں اضافی فورس طلب کر لی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اب شہر میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔