فرانس کےساحلوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

 

پیرس: فرانس میں50 کے قریب ساحلوں پر سیگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماحول کا تحفظ اور سگریٹ نوشی نہ کرنے والے افراد پر تمباکو نوشی کے منفی اثرات مرتب ہونے کو کم کرنا ہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق حالیہ اقدام چند برس قبل انسداد سرطان کی انجمن کی جانب سے شروع کی جانے والی ایک مہم کا حصّہ ہے جس کا مقصد فرانس کے 29 شہروں کے ساحلوں اور 218 مقامات عامّہ پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کروانا تھا۔ مذکورہ مقامات پر یہ پابندی مقامی بلدیہ کے فیصلے کے ذریعے عمل میں لائی جا رہی ہے۔ فرانس میں ہر سال 78 ہزار افراد سگریٹ نوشی کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔فرانس کے جنوب مشرق میں نیس وہ پہلا شہر تھا جہاں 2012ء میں ساحل پر سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیا گیا۔