اسلام آباد: پاکستان نےامریکا کی جانب سے ترکی پر عائد اقتصادی و سفارتی پابندیوں کی مخالفت کردی ۔
دفتر خارجہ کے مطابق کسی بھی مسئلے کو باہمی مفاہمت اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، پاکستان کسی بھی ملک کی جانب سے دوسرے ملک پر عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے انقرہ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
پاکستان نے عالمی امن اور استحکام میں ترکی کے قابلِ ذکر کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت میں ایک انجن قرار دیاہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خوشحالی اور ترقی کے لیے ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔