پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ صرف کمپنیوں کو پہنچا۔فائل فوٹو
 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ صرف کمپنیوں کو پہنچا۔فائل فوٹو

میری جدوجہد کا مقصد جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے ، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ہیں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے۔

قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن شاندار تاریخ کے وارث ہیں ۔ مجھے پارٹی کارکنوں پرفخر ہے ایسے بہادراورجانثارکارکن کسی اورپارٹی میں نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو، بے نظیربھٹواورپارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے جمہوریت کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں یہ اصول سکھایا ہے کہ جمہوریت کا دفاع کریں، جمہوریت کی حفاظت کریں اورجمہوریت کے لئے مشکلات برداشت کریں ۔

انہوں نے کہا شہید بھٹو کچلے ہوئے اورمحروم طبقے سے عشق کرتے تھے ۔ شہید بے نظیر بھٹو کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ عوام کی مشکلات ختم ہوں ۔ میری جدوجہد کا مقصد بھی یہ ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو ۔غریب سراٹھاکر چلے، غربت، محرومی اورہرطرح کا جبرختم ہو۔