آرمی چیف سے کمانڈر چینی پیپلزآرمڈپولیس فورس کی ملاقات

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کمانڈر چینی پیپلزآرمڈپولیس فورس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی امور پر بات چیت ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمانڈرچینی پیپلز آرمڈپولیس فورس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی جس میں انسداددہشت گردی کیلئےدوطرفہ تعاون بڑھا نے کی تجویز پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر چینی پولیس کمانڈرجنرل وانگ نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی خدمات کوسراہا۔