یمنی تنازعے کے فریق آئندہ ماہ مذاکرات کریں گے۔اقوام متحدہ

نیو یارک : اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ یمنی تنازعے کے فریق آئندہ ماہ آپس میں مذاکرات کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں اداقرے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان مذکرات میں فریقین غیرمسلح ہونے اور ٹرانزیشنل حکومت کے قیام جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ گریفتھس گزشتہ 3برس سے جاری اس مسلح تنازعے کے خاتمے کی کوششوں میں ہیں،

 

ادھر چند روز قبل یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں ایک بس پر سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کے ایک حملے میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔