نئی دہلی : بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 93 سال کی عمر میں چل بسے،اٹل بہاری واجپائی کئی ہفتوں سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کی خراب صحت کے باعث ان کی جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی نے 19-18 اگست کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کی باقیات ان کی رہائشگاہ کرشنا مینن مرگ منتقل کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے 1999 میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھااور دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے دوران خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تاریخی معاہدہ بھی طے ہوا تھا جسے ’معاہدہ لاہور‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔