نواب اکبر بگٹی کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

 

کوئٹہ :جمہوری وطن پارٹی کے سابق سربراہ نواب اکبر بگٹی کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے،جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تاجر برادری سے کاروباری مراکز بندکرنے کی اپیل کردی ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر بلوچستان اور بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب اکبر بگٹی کی 12 ویں برسی انتہائی عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے ، بلوچ عوام گزشتہ 11 سال سےاس روز کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں، جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کل کاروباری مراکز بند رکھیں جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور کسی قسم کی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کرتے ہوئے پرامن ہڑتال کریں۔