کراچی:کراچی کے علاقے احسن آباد میں بجلی کا تار گرنے سے 8سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا ،بچے کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں نےبچے کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے، انچارج برن سینٹر ڈاکٹر احمر کے مطابق جب عمر کو ہسپتال لایا گیا تھا تو اس کے دونوں بازو بری طرح جھلسے ہوئے تھے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی بچے پر تار گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام سے وضاحت طلب کرلی ۔ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ واقعے پربے حد افسوس ہے،بچے کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی ہے،ممکنہ معاونت کی جائے گی۔دوسری جانب عمر کے والدین نے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔